Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2018

Meer Taqi Meer: The Great Urdu Poet (in Urdu)

    ۔              میر تقی  میؔر ابتداۓ عشق ہے روتا ہے کیا آگے آگے  دیکھئے ہوتا ہے کیا                                    میر تقی میؔر زندگی:           بات اردو شاعروں کی جاۓ تو شاید میؔر کی طرح کوئی نہیں ہے۔ اگر کسی سے ان کا موازنہ کیا جا سکتا ہے تو پھر غالؔب ہی سے۔ بعض لوگ میؔر کو غالؔب سے بہتر مانتے ہیں تو کچھ لوگ غالؔب کو۔ لیکن اپنے کچھ اشعار میں غالؔب نے خود میؔر کو اپنے سے برتر تسلیم کیا ہے۔ میؔر کی پیدائش آگرہ میں مغلیہ سلطنت کے دوران 1723ء میں ہوئی تھی۔ ان کے فلسفہ میں محبت اور شفقت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ یہ اثر آپ کے والد صاحب سے آیا تھا جو کہ ایک مذہبی صوفی شخص تھے اور فقیرانہ زندگی اختیار کرتے تھے۔ آپ کے والد صاحب کا نام محمد علی تھا لیکن ان کی پرہیز گاری کی وجہ سے سب ان کو علی متقی بھی کہتے تھے۔ آپ کے والد صاحب نے دو شادیاں کی تھی اور آپ دوسری بیوی سے تھے۔ آپ کے دادا فوج ...