Skip to main content

Posts

Showing posts with the label اردو شاعر

Bahadur Shah Zafar: The Shayar and unfateful emperor (in Urdu)

کیا جو قتل مجھے تمنے کیا خوب کام کیا، کہ میں عذاب سے چھوٹا تمہیں ثواب ہوا۔                  — بہادر شاہ ظفر بہادر شاہ ظفر زندگی:       آپ کا اصل نام مرزا ابو المظفر سراج الد ین تھا آپ کی پیدائش 30 اکتوبر 1775ء کو دہلی میں ہوئی تھی آپ کی زندگی کا ایک لمبا عرصہ دہلی کے لال قلعہ میں گزرا تھا۔ آپ کے والد اکبر شاہ ثانی تھے جو کی خود ایک مغل بادشاہ تھے۔ آپ کی پیدائش اکبر شاہ کی ہندو بیوی لال بائی کے بطن سے 14 اکتوبر 1775 میں ہوئی تھی۔ ابو ظفر آپکا تاریخی نام ہے۔ اسی لئے انہوں نے بطور شاعر اپنا تخلص ظفر رکھا۔ ان کی تعلیم قلعۂ میں پورے اہتمام کے ساتھ ہوئی اور انہوں نے مختلف علوم و فنون میں مہارت حاصل کی۔ لال قلعہ کی تہذیبی زندگی اور اس کے مشاغل میں بھی انہوں نے گہری دلچسپی لی۔ شاہ عالم ثانی کا انتقال اس وقت ہوا جب ظفر کی عمر 31 سال تھی لہٰذا ا نہیں دادا کی صحبت سے فائدہ اٹھانے کا پورا موقع ملا۔ ان ہی کی صحبت کے نتیجہ میں بہادر شاہ کو مختلف زبانوں پر قدرت حاصل ہوئی۔ اردو اور فارسی کے ساتھ ساتھ برج بھاشا اور پنجابی میں بھی آپ کا کلام مو...

Nasir Kazmi: Modern Urdu Poet (In Urdu)

- اتفاقاتِ زمانہ   بھی عجب    ہے  ناصر آج وہ دیکھ رہے ہیں جو سنا کرتے تھے ناصر -                                                  ناصر کاظمی  زند گی :       سید ناصر کاظمی دورِ جدید کے معروف شاعروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ شاعر کے علاوہ وہ ایک مصنف اور صحافی بھی رہے ہیں۔ جدید انکی پیدائش 8 دسمبر 1925ء کو امبالہ، پنجاب، برطانوی ہندوستان میں ہوئی تھی۔ آپ کے والد محمد سلطان کاظمی رائل انڈین آرمی میں صوبیدار میجر کے عہدے پر فائز تھے۔      والد کے پیشہ ورانہ تبادلوں کی وجہ سے آپ کا بچپن کئی شہریو میں گزرا تھا۔ شروعاتی تعلیم شملہ میو حاصل کرنے کی۔ میٹرک مسلم ہائی اسکول انبالہ سے کرنے کے بعد آگے کی تعلیم کے لئے اسلامیہ کالج لاہور میں داخلہ لیا۔ ناصر کاظمی وہاں کے ایک ہوسٹل میں رہتے تھے۔ اُنکے استادِ خاص رفیق خوار اُن سے ملنے کہ لئے اقبال ہوسٹل میں آتے رہتے تھے۔ والد انکے کمرے۔ میں شعر و ش...

Insha Allah Khan: One of greatest Indian poet (in Urdu)

    ۔                                                انشاء اللہ خاں  انشؔاء زندگی:      سید انشاء اللہ خاں انشؔاء اپنے زمانے کے نامور شعراء میں تھے۔ آپ کے والد میر ماشااللہ خان صاحب تھے۔ جو ایک جانے مانے حکیم تھے۔ ان کے بزرگ نجف اشرف کے رہنے والے تھے جو عراق میں بغداد سے قریب 160 کیلومیٹر واقع ایک شہر ہے۔ یہ لوگ مغلیہ عہد میں وہاں سے ہندوستان  تشریف لائے۔ کئی پشتیں بادشاہوں کی سرپرستی میں گزارنے کے بعد جب مغل حکومت کا  زوال آیا تو ماشاء اللہ خان دہلی چھوڑ کر بنگال کے مرشد آباد شہر چلے گئے تھے جہاں ماشا اللہ خان کو نواب سراج الدولا نے اپنے دربار میں لے لیا۔ دسمبر 1752ء میں مرشد آباد میں ہی انشؔاء کی پیدائش ہوئی تھی۔ شاہ عالم دوم کے وقت میں انشؔاء اللہ خاں دلّی آ گئے تھے۔ 1780ء میں آپ مرزا نجف بیگ کی فوج میں شامل ہو گئے لیکن آپ کی شاعرانہ صلاحیتوں کی وجہ سے جلد ہی آپ کی پہنچ شاہی دربار تک ہو گئی۔ شاہ عالم دوم نے اُنہیں خ...

Ameer Meenai the Urdu Poet (in Urdu)

                                        ۔              امیؔر مینائی   زندگی:      مغل دور کے بعد امیؔر مینائی کو ہی سب سے اہم اردو شاعروں اور ادیبوں میں گنا جاتا ہے۔ آپ کی پیدائش لکھنؤ میں شاہ نصیرالدین شاہ حیدر نواب کے عہد میں 1828ء میں ہوئی۔ آپ کا پورا نام امیر احمد تھا اور شاہ مینا کے خاندان سے ہونے کی وجہ سے آپ کو مینائی کہا جانے لگا۔ آپ کے والد مولوی کرم محمد تھے۔ آپ نے مفتی سعد اللہ اور فرنگی محل سے جڑے دیگر عالموں سے تعلیم حاصل کی۔ خاندان صابریہ چستیہ کے سجّادہ نشیں سے آپ نے بیت فرمائی۔ شاعری میں مظفر علی اسیر لکھنوی آپ کے استاد رہے۔ 1852ء میں نواب واجد علی شاہ نے آپ کو اپنے دربار میں لے لیا۔ ریاض خیرآبادی، جلیل مانکپوری، مضطر خیرآبادی اور حفیظ جونپوری وغیرہ آپ کے مشہور شاگرد ہوئے ہیں۔ 1857ء غدر کے بعد رام پور کے نواب یوسف علی خان کی دعوت پر آپ رامپور آگئے جہاں نواب کے بیٹے کلب علی خان نے آپ کو اپنا استاد بنا لی...

Khwaja Meer Dard: The Sufi Urdu Poet (in Urdu)

۔        تر دامنی  پہ شیخ  ہماری  نہ  جا  ابھی       دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو  کریں                                    خواجہ میر  درؔد        خواجہ میر درؔد     زندگی:           خواجہ میر درؔد کا نام سید خواجہ میر اور درؔد تخلص تھا باپ کا نام خواجہ محمد  ناصر تھا جو فارسی کے اچھے شاعر تھے اور عندلیؔب تخلص کرتے تھے۔ آپ کا نسب خواجہ بہاو الدین نقشبندی سے والد کی طرف سے اور حضرت غوثِ اعظم سید عبدالقادر جیلانی سے والدہ کی طرف سے ملتا ہے۔ آپ کا خاندان بخارا سے ہندوستان آیا تھا۔  خواجہ میر درد دہلی میں 1720ء میں پیدا ہوئے اور ظاہری و باطنی کمالات اور جملہ علوم اپنے والد محترم سے وراثت میں حاصل کیا۔ درویشانہ تعلیم نے روحانیت کو جلا دی اور تصوف کے رنگ میں ڈوب گئے۔ آغاز جوانی میں سپاہی پیشہ تھے۔ پھر 29 سال کی عمر میں دنیاداری سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور ...

Ahmad 'Ndeem' Qasmi: The Urdu Poet (in Urdu)

           ۔     زندگی   شمع  کی  مانند جلاتا  ہوں  ندیمؔ         بجھ تو جاؤں گا مگر صبح تو کر جاؤں گا                                        احمد  ندیمؔ  قاسمی      . احمد  نؔدیم  قاسمی   زندگی: آپ کی پیدائش برطانوی بھارت (اب پاکستان) کے سرگودھا ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں انگہ میں 20 نومبر 1916 کو ہوا تھا آپ کا اصل نام احمد شاہ تھا اور آپ کے والد پیر غلام نبی ایک خدا پرست اور تقویٰ والے انسان تھے۔ 1923ء میں والد کے انتقال کے بعد اپنے چچا حیدر شاہ کے پاس کیمبل پور آ کر رہنے لگے، یہاں آپ کو مذہبی، عملی اور شاعرانہ ماحول ملا جس نے بعد میں آپ کو ایک عظیم شاعر میں ڈھال دیا. اختر شیرانی جیسے شراب پرست انسان کے ساتھ رہنے کے بعد بھی آپ نے زندگی بھر شراب کو ہاتھ نہیں لگایا اس سے آپ کی دماغی طاقت اور خود اعتمادی کا پتہ چلتا ہے۔ جب آپ اپنا گاؤں چھوڑکر لاہور آئے...

Akbar Allahabadi: the Urdu Poet (in Urdu)

۔              تمہیں اس انقلاب  دہر کا  کیا غم   ہے  اے  اکبرؔ ،           بہت نزدیک ہیں وہ دن کہ تم ہوگے نہ ہم ہوں گے۔                                               ـ اکبر الٰہ آبادی                               اکبر الٰہ آبادی زندگی :      سید اکبر حسین رضوی، اکبر اللہ آبادی کے نام سے جانے جاتے تھے۔ آپ ایک مشہور اور معروف ہندوستا نی اردو شاعر تھے جو خاص طور پر اپنی تنزیہ اور تنقیدی شاعری کے لئے جانے جاتے تھے۔ آپ کی پیدائش 16 نومبر 1846ء کو الٰہ آباد کے قریب ایک گاؤں میں ہوئی تھی۔ تب ملک میں انگریزوں کی حکومت تھی۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم مدرسہ میں حاصل کی جو اس وقت زیادہ تر مسلمان بچوں کی روایت تھی۔ شروع میں آپ تعمیراتی محکمہ میں گۓ لیکن پھر نائب تحصیلدار مقرر ہوئے بعد میں ا...

Ibne Insha: Urdu Poet (in Urdu)

۔                                                                       ابنِ انشاء زندگی:           ابنِ انشاء ایک مشہور پاکستانی بائیں ونگ کے اردو شاعر، مصنف اور تنز نگار تھے۔ آپ 15 جون 1927ء کو پھلور قصبہ ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے تھے، جو ہندوستان کے پنجاب صوبے میں واقع ہے۔ آپ کا اصل نام شیر محمد خان تھا، لیکن ادب کی دنیا میں آپ ابنِ انشا کے نام سے مشہور ہوےُ۔ آپ کے والد راجستھان (ہندوستان) کے رہنے والے تھے۔ ہندوستان کی تقسیم کے بعد، آپ کراچی شہر پاکستان میں رہنے لگے۔ آپ نے بی اے کی ڈگری 1944ء میں پنجاب یونیورسٹی سے اورایم اے کی ڈگری 1953ء میں یو نیورسٹی آف کراچی سے حاصل کی۔ آپ نے ریڈیو پاکستان کے ساتھ ساتھ بہت سے قومی اداروں کے ساتھ کام کیا اور اقوام متحده میں بھی کچھ عرصے تک کام کیا۔ آپ نے ترکی، فرانس، انگلینڈ، تھائی لینڈ، چین، ایران، ملیشیا، ہانگ کانگ جیسے بہت سے ممالک کا...

Khwaja Haidar Ali 'Atish': the Urdu Poet (in Urdu)

              ۔زندگی : خواجہ حیدر علی آتشؔ  لکھنؤ اسکول کے شاعروں میں بہت اہم مقام رکھتے ہیں۔ آپ کا تعلق دلّی کے صوفی خاندان سے تھا، کہا جاتا ہے آپ کے آبا و اجداد بغداد (عراق) سے آکر دلّی میں بس گئے تھے۔ آپ کے والد علی بخش ایک صوفی تھے جو نواب شجاءالدولا کے زمانے میں اودھ کی داراحکومت فیضآباد آکر بس گئے تھے۔ یہیں پر 1778ء میں آپ کی پیدائش مغلپورہ محلہ میں ہوئی، آپ کا بچپن فیضآباد کی گلیںو میں ہی بیتا۔ آپ کی ابتدائی تعلیم مدرسے میں ہوئی لیکن باپ کا سایہ آپ کے سر سے بچپن میں ہی  اٹھ گیا تھا، جس کی وجہ سے آپ کی تعلیم و تربیت صحیح ڈھنگ سے نہ ہو پائی تھی اور اسی وجہ سے آپ کے مزاج میں تیزی آگئی تھی۔ ابتداء میں  آپ نے روزگار کے لئے بہت سے کام کئے لیکن کسی کام میں آپ کا من نہ لگا آپ کے ضمیر سے کوئی آواز آتی رہتی تھی جو آپ کو شعر و شاعری کے لئے اکساتی رہتی تھی۔ آپ تلوار بازی میں بہت ماہر تھے اور اپنے اس ہنر کی وجہ سے آپ فیض آباد کے نواب محمد تقی خان کے تلواربازو میں شامل ہو گئے نواب تقی نے آپ کے اندر پوشیدہ شاعرانہ ہنر کو پہچانا، اور آپ...

Allama 'Iqbal': the Urdu Poet ( in Urdu)

۔                                        ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہيں            ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہيں                                                            علامہ اقبال  زندگی:      مشرقی شاعر کے نام سے مشہور محمد اقبال کو علامہ اقبال کے طور پر جانا جاتا ہے۔ آپ اردو اور فارسی کے پائے کے شاعر ہونے کے ساتھ ایک فلسفی اور اچھے ادیب بھی تھے۔ برطانوی حکومت کے دوران آپ بیرسٹر بھی رہے ہیں۔ علّامہ اقبال کی پیدائش 9 نومبر 1877ء کو برطانوی ہندوستان (اب پاکستان) کے پنجاب صوبے  کے سیالکوٹ شہر میں ہوئی تھی۔ آپ کے دادا کشمیری پنڈت تھے، جو کشمیر کے سپرُو ذات کے براہمن  تھے۔ 19 ویں صدی میں، جب سکھ سلطنت کشمیر فتح کررہا تھا، تو ان کے دادا کا خاندان کشمیر سے پنجاب...