تمہیں اس انقلاب دہر کا کیا غم ہے اے اکبرؔ ،
بہت نزدیک ہیں وہ دن کہ تم ہوگے نہ ہم ہوں گے۔
ـ اکبر الٰہ آبادی
اکبر الٰہ آبادی
زندگی :
اکبر الٰہ آبادی
زندگی :
سید اکبر حسین رضوی، اکبر اللہ آبادی کے نام سے جانے جاتے تھے۔ آپ ایک مشہور اور معروف ہندوستا نی اردو شاعر تھے جو خاص طور پر اپنی تنزیہ اور تنقیدی شاعری کے لئے جانے جاتے تھے۔ آپ کی پیدائش 16 نومبر 1846ء کو الٰہ آباد کے قریب ایک گاؤں میں ہوئی تھی۔ تب ملک میں انگریزوں کی حکومت تھی۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم مدرسہ میں حاصل کی جو اس وقت زیادہ تر مسلمان بچوں کی روایت تھی۔ شروع میں آپ تعمیراتی محکمہ میں گۓ لیکن پھر نائب تحصیلدار مقرر ہوئے بعد میں انہوں نے قانون کا مطالعہ کرکے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں وکیل اور آخر کار جج کے عہدے پر فائز ہوئے اور پھر اسی عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔ آپ کو 'خان بہادر' کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔ آپ کا انتقال 15 فروری 1921ء کو 74 سال کی عمر میں ہوا۔
کام :
اکبر الٰہ آبادی اپنی غزلوں، مسنویوں، قطعہ، اور روباعیوں کے لئے مشہور ہیں۔ ان کے پسندیدہ مضامین عشق، فلسفہ، مذہب، سماجی اصلاحات، تنز اور برطانوی حکومت رہے ہیں۔ آپ نے اپنے قارئین کو واضح طور پر سمجھا نے کہ لئے کہ ہندوستانی معاشرے میں کیا ہو رہا تھا اپنی شاعری کو مزاح، تنقید اور تنز کے طور پر استعمال کیا۔ آپ مکمل طور پر مشرقی تہذیب کے پیروکار رہے اور مغربی ثقافت کی اندھی تقلید کے خلاف رہے۔ انہوں نے اپنی نظموں کے ذریعے اپنے پیغام کو آگے بڑھایا۔ آپ کے کلام میں انگریزی اور عام بول چال کے الفاظ کا کثرت سے استعمال کیا گیا ہے کیوں کہ آپ عام لوگوں کے لئے لکھتے تھے نہ کہ ادیبوں کے لئے۔ ہلانکہ وحید الٰہ آبادی آپ کے استاد تھے اور کچھ مدت آپ نے خواجہ حیدر علی'آتش' سے بھی اصلاح کی لیکن پھر شعر کہنے کا آپ کا سب سے جدا انداز اُبھر کر سامنے آیا جس میں بدلتے ہوئے معاشرے کو دیکھ کر اُس پر مزاحیہ شاعری کرنے کا آ پ رجحان رکھتے تھے۔ آپ کی کل تین کلّیات شائع ہوئی تھی۔ چوتھی جلد 1948ء میں آپ کے انتقال کے بعد شائع ہوئی تھی۔ آپ کی غزل "ہنگامہ ہے کیوں برپا، تھوڑی سی جو پی لی ہے"۔ بہت مشہور ہوئی اس کو مشہور غزل گلوکار غلام علی نے اپنی آواز دی ہے۔
اہم غزلیں:
☆ یہ موجودہ طریقے راہی…
☆ غمزہ نہیں ہوتا کہ اشارہ…
☆ دنیا میں ہوں دنیا کا طلبگار…
☆ خاطر سے تیری یاد کو…
☆ ہنگامہ ہے کیوں برپا… (غزل پڑھیں)
☆ سمجھے وہی اسکو جو ہو…
☆ کٹ گئی جگھڑے میں…
☆ بٹھائی جا ٔینگی پردے میں…
☆ آہ جو دل سے نکالی…
☆ طریقہ عشق میں مجھکو…
●●●
●●●
Comments
Post a Comment