Skip to main content

Ameer Meenai the Urdu Poet (in Urdu)

                                       
۔   
         امیؔر مینائی
 زندگی:
     مغل دور کے بعد امیؔر مینائی کو ہی سب سے اہم اردو شاعروں اور ادیبوں میں گنا جاتا ہے۔ آپ کی پیدائش لکھنؤ میں شاہ نصیرالدین شاہ حیدر نواب کے عہد میں 1828ء میں ہوئی۔ آپ کا پورا نام امیر احمد تھا اور شاہ مینا کے خاندان سے ہونے کی وجہ سے آپ کو مینائی کہا جانے لگا۔ آپ کے والد مولوی کرم محمد تھے۔ آپ نے مفتی سعد اللہ اور فرنگی محل سے جڑے دیگر عالموں سے تعلیم حاصل کی۔ خاندان صابریہ چستیہ کے سجّادہ نشیں سے آپ نے بیت فرمائی۔ شاعری میں مظفر علی اسیر لکھنوی آپ کے استاد رہے۔ 1852ء میں نواب واجد علی شاہ نے آپ کو اپنے دربار میں لے لیا۔ ریاض خیرآبادی، جلیل مانکپوری، مضطر خیرآبادی اور حفیظ جونپوری وغیرہ آپ کے مشہور شاگرد ہوئے ہیں۔ 1857ء غدر کے بعد رام پور کے نواب یوسف علی خان کی دعوت پر آپ رامپور آگئے جہاں نواب کے بیٹے کلب علی خان نے آپ کو اپنا استاد بنا لیا۔ نواب کلب علی خان کی موت کے بعد آپ کو رامپور چھوڑ دینا پڑا۔ 1900ء میں آپ حیدرآباد آئے لیکن کچھ دنوں میں ہی آپ بیمار پڑ گئے اور پھر 13 اکتوبر، 1900ء کو حیدرآباد (جنوبی ہندوستان) ہی میں آپ کا انتقال ہو گیا تھا۔ اس وقت آپ کی عمر تقریباً 71 سال تھی۔


کام:
     امیؔر مینائی ایک ایسے شاعر تھے جو اونچے طبقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں بھی اسی طرح مقبول تھے۔ غزل، نظم، نعت، حمد، محبت، فلسفہ، تصوف وغیرہ آپ نے تقریبا تمام موضوعات پر قلم اٹھایا ہے۔ 1852ء میں نواب واجد علی شاہ کے دربار سے وابستہ ہونے کے بعد، انہوں نے نواب صاحب کے حسبِ حکم دو کتا بیں، شادِ سلطان اور ہدایتِ سلطان لکھی۔ آپ کی شہرت دن بہ دن بڑھتی گئی، لوگ آپ کا موازنہ اس زمانے کے غالب اور داغ دہلوی جیسے شاعروں سے کرتے تھے، داغ دہلوی کے تو آپ شاعرانہ حریف تھے اگرچہ ذاتی زندگی میں وہ آپ کے دوست تھے۔ وہیں عظیم اردو شاعر، محمد اقبال بھی آپ کے پرستار  تھے۔ آپ کا علم بہت وسیع تھا۔ آپ ایک شاعر، ایک مصنف، ایک لسانی سائنٹسٹ، صوفی اور موسیقار تھے۔ اس کے علاوہ آپ اسلامی قانون کے بھی اچھے علم داں تھے، آپ ایک سے زیادہ زبانوں کے بھی بہت اچھے جانکار تھے لیکن لکھا آپ نے صرف تین زبانوں میں ہی ہے، اردو، فارسی اور عربی۔ آپ نے بہت سی کتابیں لکھی ہیں۔ آپ کا ایک دیوان غیرتِ بہارستان 1857ء کے ہنگا مے میں تباہ ہوگیا۔ موجودہ تصانیف میں دو بہاریہ دیوان 'میراتُل غیب' اور 'صنم خانا ئے عشق' اور ایک نعتیہ دیوان 'محمد خاتمُل نبيئین' ہے، اس کے علاوہ دو مثنوی 'نورِ تجلی' اور 'ابرِ کرم' ہیں۔ آپ کی 'ذکرِ شاہ انبیاں' بھی مسدس مولود شریف کے طور پر موجود ہیں۔ امیرالغات کی صرف دو جلدیں 'الف ممدوح' اور الف مقصودہ ہی شائع ہوئی ہیں۔ بہارِ ہند بھی آپ کی لکھی ہوئی ایک مختصر نعت ہے۔

اہم غزلیں:
     ☆ سرکتی جائے ہے رخ سے...
     ☆ پھولوں میں اگر ہے بو...
     ☆ ترا کیا کام اب دل میں غم...
     ☆ تیر پر تیر لگاؤ تمہیں ڈر...
     ☆ جب سے بلبل تو نے دو... (غزل پڑھیں)
     ☆ ہنس کے فرماتے ہیں وہ...
     ☆ اس کی حسرت ہے جسے...
     ☆ وصل کی شب بھی خفا وہ...
     ☆ ہم سر زلف قد حور شمائل...
     ☆ ہوئے نامور بے نشاں کیسے... (غزل پڑھیں)
     ☆ نہ بے وفائی کا ڈر تھا نہ غم...
     ☆ مرے بس میں یا تو یارب وہ...
     ☆ فراق یار نے بے چین مجھ کو...
     ☆ صاف کہتے ہو مگر کچھ نہیں...
     ☆ ہٹاؤ آئنہ امیدوار ہم...
     ☆ اے ضبط دیکھ عشق کی...
               ●●●

Comments

Popular posts from this blog

Insha Allah Khan: One of greatest Indian poet (in Urdu)

    ۔                                                انشاء اللہ خاں  انشؔاء زندگی:      سید انشاء اللہ خاں انشؔاء اپنے زمانے کے نامور شعراء میں تھے۔ آپ کے والد میر ماشااللہ خان صاحب تھے۔ جو ایک جانے مانے حکیم تھے۔ ان کے بزرگ نجف اشرف کے رہنے والے تھے جو عراق میں بغداد سے قریب 160 کیلومیٹر واقع ایک شہر ہے۔ یہ لوگ مغلیہ عہد میں وہاں سے ہندوستان  تشریف لائے۔ کئی پشتیں بادشاہوں کی سرپرستی میں گزارنے کے بعد جب مغل حکومت کا  زوال آیا تو ماشاء اللہ خان دہلی چھوڑ کر بنگال کے مرشد آباد شہر چلے گئے تھے جہاں ماشا اللہ خان کو نواب سراج الدولا نے اپنے دربار میں لے لیا۔ دسمبر 1752ء میں مرشد آباد میں ہی انشؔاء کی پیدائش ہوئی تھی۔ شاہ عالم دوم کے وقت میں انشؔاء اللہ خاں دلّی آ گئے تھے۔ 1780ء میں آپ مرزا نجف بیگ کی فوج میں شامل ہو گئے لیکن آپ کی شاعرانہ صلاحیتوں کی وجہ سے جلد ہی آپ کی پہنچ شاہی دربار تک ہو گئی۔ شاہ عالم دوم نے اُنہیں خ...

Bashir Badr: The Urdu Shayar (in Hindi)

- बड़े लोगों से मिलने में हमेशा फासला रखना, जहाँ दरया समंदर से मिला दरया नहीं रहता.                                       —बशीर बद्र बशीर ब द्र  ज़िन्दगी:       उर्दू के महान शायर डॉक्टर बशीर  बद्र का जन्म 15 फरवरी 1935 ई०  को  फैजाबाद में हुआ था, जो इस वक़्त भारत में उत्तर प्रदेश के ज़िला अयोध्या का एक शहर है. आप की तालीम अलीगढ़ मुस्लिम यूनिवर्सिटी से हुई थी. आप की बीवी राहत बद्र हैं और आपके तीन बेटे नुसरत बद्र, मासूम बद्र, तैयब बद्र और एक बेटी सबा बद्र हैं. अपनी तालीम के दौरान आप अलीगढ़ यूनिवर्सिटी के इलाक़े में रहते थे. बाद में आप  मेरठ में भी कुछ वक़्त रहे हैं जब दंगों में आपका घर जल गया था. इसके बाद कुछ वक़्त दिल्ली में रहे और फिर भोपाल में आप मुस्तकिल तौर पर बस गए.  मौजूदा वक़्त में आप दिमाग़ की बीमारी डिमेंशिया से गुज़र रहे हैं और अपने शायरी का जीवन की आप को याद नहीं है. काम:       भारत म...

Akbar Allahabadi: the Urdu Poet (in Urdu)

۔              تمہیں اس انقلاب  دہر کا  کیا غم   ہے  اے  اکبرؔ ،           بہت نزدیک ہیں وہ دن کہ تم ہوگے نہ ہم ہوں گے۔                                               ـ اکبر الٰہ آبادی                               اکبر الٰہ آبادی زندگی :      سید اکبر حسین رضوی، اکبر اللہ آبادی کے نام سے جانے جاتے تھے۔ آپ ایک مشہور اور معروف ہندوستا نی اردو شاعر تھے جو خاص طور پر اپنی تنزیہ اور تنقیدی شاعری کے لئے جانے جاتے تھے۔ آپ کی پیدائش 16 نومبر 1846ء کو الٰہ آباد کے قریب ایک گاؤں میں ہوئی تھی۔ تب ملک میں انگریزوں کی حکومت تھی۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم مدرسہ میں حاصل کی جو اس وقت زیادہ تر مسلمان بچوں کی روایت تھی۔ شروع میں آپ تعمیراتی محکمہ میں گۓ لیکن پھر نائب تحصیلدار مقرر ہوئے بعد میں ا...