۔ امیؔر مینائی زندگی: مغل دور کے بعد امیؔر مینائی کو ہی سب سے اہم اردو شاعروں اور ادیبوں میں گنا جاتا ہے۔ آپ کی پیدائش لکھنؤ میں شاہ نصیرالدین شاہ حیدر نواب کے عہد میں 1828ء میں ہوئی۔ آپ کا پورا نام امیر احمد تھا اور شاہ مینا کے خاندان سے ہونے کی وجہ سے آپ کو مینائی کہا جانے لگا۔ آپ کے والد مولوی کرم محمد تھے۔ آپ نے مفتی سعد اللہ اور فرنگی محل سے جڑے دیگر عالموں سے تعلیم حاصل کی۔ خاندان صابریہ چستیہ کے سجّادہ نشیں سے آپ نے بیت فرمائی۔ شاعری میں مظفر علی اسیر لکھنوی آپ کے استاد رہے۔ 1852ء میں نواب واجد علی شاہ نے آپ کو اپنے دربار میں لے لیا۔ ریاض خیرآبادی، جلیل مانکپوری، مضطر خیرآبادی اور حفیظ جونپوری وغیرہ آپ کے مشہور شاگرد ہوئے ہیں۔ 1857ء غدر کے بعد رام پور کے نواب یوسف علی خان کی دعوت پر آپ رامپور آگئے جہاں نواب کے بیٹے کلب علی خان نے آپ کو اپنا استاد بنا لی...
Read biography of great men