Skip to main content

Posts

Showing posts with the label احمد فراض

Ahmad 'Faraz': the Urdu poet ( in Urdu)

- ہوتے رہے دل لمحہ بہ لمحہ تہہ و بالا وہ زینہ بہ زینہ بڑے   آرام  سے اترے                           احمد فراؔز احمد فراؔز زندگی:      احمد فراؔز ایک مشہور پاکستانی شاعر تھے۔ آپ کی پیدائش 12 جنوری 1931 کو کو برطانوی بھارت (اب خیبر پختون خواہ صوبہ پاکستان) میں ہوئی تھی۔ آپ کا اصل نام سید احمد شاہ علی تھا۔ فراؔز آپ کا تخلص ہے۔ نسلی اعتبار سے آپ ایک پشتونی سیّد تھے۔ سید محمد شاہ برق آپ کے والد تھے۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ پشاور منتقل ہوگئے تھے۔ سید مسعود کوثر آپ کے بھائی ہیں جن کا پاکستان کی سیاست میں بڑا نام ہے اور کچھ وقت پاکستان کے خیبر پختونخوا صوبے کے گورنر بھی رہے ہیں۔ آپ کے تین بیٹے سعدی، شبلی اور سر مد ہیں۔ انہوں نے پشاور کے مشہور ایڈورڈز کالج میں تعلیم حاصل کی اور پشاور یونیورسٹی سے اردو اور فارسی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ اپنے کالج کی پڑھائی کے دوران، ترقی پسند شاعر فیض احمد فیضؔ اور علی سردار جعفری آپ کے بہترین دوست رہیں تھے، یہ دونوں آپ پر کافی اثر انداز رہے اور آپ کے...