۔ زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ندیمؔ بجھ تو جاؤں گا مگر صبح تو کر جاؤں گا احمد ندیمؔ قاسمی . احمد نؔدیم قاسمی زندگی: آپ کی پیدائش برطانوی بھارت (اب پاکستان) کے سرگودھا ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں انگہ میں 20 نومبر 1916 کو ہوا تھا آپ کا اصل نام احمد شاہ تھا اور آپ کے والد پیر غلام نبی ایک خدا پرست اور تقویٰ والے انسان تھے۔ 1923ء میں والد کے انتقال کے بعد اپنے چچا حیدر شاہ کے پاس کیمبل پور آ کر رہنے لگے، یہاں آپ کو مذہبی، عملی اور شاعرانہ ماحول ملا جس نے بعد میں آپ کو ایک عظیم شاعر میں ڈھال دیا. اختر شیرانی جیسے شراب پرست انسان کے ساتھ رہنے کے بعد بھی آپ نے زندگی بھر شراب کو ہاتھ نہیں لگایا اس سے آپ کی دماغی طاقت اور خود اعتمادی کا پتہ چلتا ہے۔ جب آپ اپنا گاؤں چھوڑکر لاہور آئے...
Read biography of great men