Skip to main content

Posts

Showing posts from May, 2018

Khwaja Meer Dard: The Sufi Urdu Poet (in Hindi)

 - तर दामनी पे शेख हमारी न जा अभी दामन  निचोड़ दें तो फरिश्ते वज़ू करें                        - ख़्वाजा मीर 'दर्द'            ख़्वाजा मीर 'दर्द'  जीवन:           ख़्वाजा मीर 'दर्द' मशहूर उर्दू शायर थे. आप का पूरा नाम सय्यद ख़्वाजा मीर और 'दर्द' आपका तख़ल्लुस़ (क़लमी नाम) था. आप के वालिद का नाम ख़्वाजा मुह़म्मद नास़िर था, जो फ़ारसी के एक जाने माने कवि थे और जिनका तख़ल्लुस़ 'अंदलीब' था. ख़्वाजा बहाउद्दीन नक्शबंदी, वालिद साहब की तरफ से और हज़रत ग़ौसे आज़म सय्यद अब्दुल क़ादिर जिलानी, मां की त़रफ़ से आपके पूर्वजों में से थे. आपका ख़ानदान बुख़ारा से हिजरत करके हिंदुस्तान आया था. ख़्वाजा मीर 'दर्द' का जन्म 1720 ई० में दिल्ली में हुआ था और आपका शायराना और सूफ़ियाना फ़न आपको अपने पिता से विरासत में मिला था. सूफ़ी तालीम ने रूह़ानियत को जिला दी और आप तस़व्वुफ़ (आध्यामिकता) के रंग में डूब गए. शुरू जवानी में आप ने फ़ौजी का पेशा अपनाया लेकिन फिर आप का मन दुनियादारी से उचट गया और 29 साल की उम्र में दुनिया के झमेलों से किनारा कशी अख

Khwaja Meer Dard: The Sufi Urdu Poet (in Urdu)

۔        تر دامنی  پہ شیخ  ہماری  نہ  جا  ابھی       دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو  کریں                                    خواجہ میر  درؔد        خواجہ میر درؔد     زندگی:           خواجہ میر درؔد کا نام سید خواجہ میر اور درؔد تخلص تھا باپ کا نام خواجہ محمد  ناصر تھا جو فارسی کے اچھے شاعر تھے اور عندلیؔب تخلص کرتے تھے۔ آپ کا نسب خواجہ بہاو الدین نقشبندی سے والد کی طرف سے اور حضرت غوثِ اعظم سید عبدالقادر جیلانی سے والدہ کی طرف سے ملتا ہے۔ آپ کا خاندان بخارا سے ہندوستان آیا تھا۔  خواجہ میر درد دہلی میں 1720ء میں پیدا ہوئے اور ظاہری و باطنی کمالات اور جملہ علوم اپنے والد محترم سے وراثت میں حاصل کیا۔ درویشانہ تعلیم نے روحانیت کو جلا دی اور تصوف کے رنگ میں ڈوب گئے۔ آغاز جوانی میں سپاہی پیشہ تھے۔ پھر 29 سال کی عمر میں دنیاداری سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور 39 سال کی عمر میں والد صاحب کے انتقال کے بعد سجادہ نشین ہوئے۔ درد نے شاعری اور تصوف ورثہ میں پائے۔ ذاتی تقدس، خودداری، ریاضت و عبادت کی وجہ سے امیر غریب بادشاہ فقیر سب ان کی عزت کرتے تھے۔           وہ ایک باعمل صوفی تھے ا

Ahmad 'Ndeem' Qasmi: The Urdu Poet (in Urdu)

           ۔     زندگی   شمع  کی  مانند جلاتا  ہوں  ندیمؔ         بجھ تو جاؤں گا مگر صبح تو کر جاؤں گا                                        احمد  ندیمؔ  قاسمی      . احمد  نؔدیم  قاسمی   زندگی: آپ کی پیدائش برطانوی بھارت (اب پاکستان) کے سرگودھا ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں انگہ میں 20 نومبر 1916 کو ہوا تھا آپ کا اصل نام احمد شاہ تھا اور آپ کے والد پیر غلام نبی ایک خدا پرست اور تقویٰ والے انسان تھے۔ 1923ء میں والد کے انتقال کے بعد اپنے چچا حیدر شاہ کے پاس کیمبل پور آ کر رہنے لگے، یہاں آپ کو مذہبی، عملی اور شاعرانہ ماحول ملا جس نے بعد میں آپ کو ایک عظیم شاعر میں ڈھال دیا. اختر شیرانی جیسے شراب پرست انسان کے ساتھ رہنے کے بعد بھی آپ نے زندگی بھر شراب کو ہاتھ نہیں لگایا اس سے آپ کی دماغی طاقت اور خود اعتمادی کا پتہ چلتا ہے۔ جب آپ اپنا گاؤں چھوڑکر لاہور آئے تو آپکو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن آپ نے کبھی ہار نہیں مانی۔ 1931ء میں گورنمنٹ ہائی اسکول شیخو پورہ سے آپ نے میٹرک پاس کیا اور صادق ایجرٹن کالج بہاولپور میں داخل ہوگئے جہاں سے 1935ء میں گریجویٹ کرنے کے بعد آپ سرکاری کلرک

Akbar Allahabadi: the Urdu Poet (in Urdu)

۔              تمہیں اس انقلاب  دہر کا  کیا غم   ہے  اے  اکبرؔ ،           بہت نزدیک ہیں وہ دن کہ تم ہوگے نہ ہم ہوں گے۔                                               ـ اکبر الٰہ آبادی                               اکبر الٰہ آبادی زندگی :      سید اکبر حسین رضوی، اکبر اللہ آبادی کے نام سے جانے جاتے تھے۔ آپ ایک مشہور اور معروف ہندوستا نی اردو شاعر تھے جو خاص طور پر اپنی تنزیہ اور تنقیدی شاعری کے لئے جانے جاتے تھے۔ آپ کی پیدائش 16 نومبر 1846ء کو الٰہ آباد کے قریب ایک گاؤں میں ہوئی تھی۔ تب ملک میں انگریزوں کی حکومت تھی۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم مدرسہ میں حاصل کی جو اس وقت زیادہ تر مسلمان بچوں کی روایت تھی۔ شروع میں آپ تعمیراتی محکمہ میں گۓ لیکن پھر نائب تحصیلدار مقرر ہوئے بعد میں انہوں نے قانون کا مطالعہ کرکے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں وکیل اور آخر کار جج کے عہدے پر فائز ہوئے اور پھر اسی عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔  آپ کو 'خان بہادر' کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔ آپ کا انتقال 15 فروری 1921ء کو 74 سال کی عمر میں ہوا۔ کام :      اکبر الٰہ آبادی اپنی غزلوں، مسنویوں، قطعہ،