Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2018

Mirza Ghalib: the Greatest Urdu Poet (in Urdu)

         ۔                    اس سادگی پے کون نہ مر جاۓ اے خدا لڑتے ہیں اور ہاتھ  میں  تلوار  بھی  نہیں                                 مرزا غالؔب   زندگی:           اردو اور فارسی ادب میں   مرزا  غالؔب  کا نام کسی تعارف کا محتاج  نہیں  ہے۔ اردو شاعری کا ذکر، غالب کے نام کے بغیر  ادھورا  ہے۔  آپ کو اردو کا عظیم ترین  شاعر تصور کیا جاتا ہے۔ آپ 27 دسمبر 1797ء کو اتر پردیش ریاست کے آگرہ شہر میں پیدا ہوئے تھے۔ مرزا غالؔب کا اصلی نام اسد اللہ بیگ خاں تھا غالؔب آپ کا تخلص تھا۔ کچھ وقت کے لئے آپ نے 'اسد' تخلص بھی استعمال کیا تھا۔ آپ کے والد صاحب کا نام عبد اللہ بیگ تھا۔ ابتدائی تعلیم آگرہ ہی میں مولوی محمد معظّم صاحب سے حاصل کی تھی۔ بدقسمتی سے آپ پانچ سال کی عمر میں ہی یتیم ہو گئے تھے۔ اس کے بعد آپ کی پرورش آپ کے چچا مرزا نصر اللہ بیگ نے کی تھی لیکن آٹھ سال کی عمر میں آپ کے چچا بھی فوت ہو گئے۔ نواب احمد بخش خاں نے مرزا کے خاندان کا انگریزوں سے وظیفہ مقرر کرا دیا تھا۔ 1810ء میں تیرہ سال کی عمر میں آپ کی شادی نواب احمد بخش کے چھوٹے بھائی مرزا الہی بخش خاں کی بیٹی ام

Ibne Insha: Urdu Poet (in Urdu)

۔                                                                       ابنِ انشاء زندگی:           ابنِ انشاء ایک مشہور پاکستانی بائیں ونگ کے اردو شاعر، مصنف اور تنز نگار تھے۔ آپ 15 جون 1927ء کو پھلور قصبہ ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے تھے، جو ہندوستان کے پنجاب صوبے میں واقع ہے۔ آپ کا اصل نام شیر محمد خان تھا، لیکن ادب کی دنیا میں آپ ابنِ انشا کے نام سے مشہور ہوےُ۔ آپ کے والد راجستھان (ہندوستان) کے رہنے والے تھے۔ ہندوستان کی تقسیم کے بعد، آپ کراچی شہر پاکستان میں رہنے لگے۔ آپ نے بی اے کی ڈگری 1944ء میں پنجاب یونیورسٹی سے اورایم اے کی ڈگری 1953ء میں یو نیورسٹی آف کراچی سے حاصل کی۔ آپ نے ریڈیو پاکستان کے ساتھ ساتھ بہت سے قومی اداروں کے ساتھ کام کیا اور اقوام متحده میں بھی کچھ عرصے تک کام کیا۔ آپ نے ترکی، فرانس، انگلینڈ، تھائی لینڈ، چین، ایران، ملیشیا، ہانگ کانگ جیسے بہت سے ممالک کا سفر کیا اور اس پر مزید سفر نامے بھی لکھے۔ آپ کی وفات 11 جنوری، 1978ء کو لندن میں ایک بیماری کی وجہ سے ہوئی اور آپ کا جنازہ کراچی میں دفن کیا گیا۔ اس وقت آپ کی عمر محظ 51 سال تھی۔ کام:           ا

Khwaaja Haidar Ali 'Atish': the Urdu Poet (in Hindi)

         -ज़िन्दगी : ख़्वाजा ह़ैदर अली 'आतिश' का मुक़ाम लखनऊ स्कूल के शायरों में बहुत अहम है. आप दिल्ली के स़ूफ़ी ख़ानदान से ताल्लुक़ रखते थे. कहा जाता है कि आप के पूर्वज बग़दाद (ईराक़) से आकर दिल्ली में बस गए थे. आपके पिता ख़्वाजा अ'ली बख़्श एक स़ूफ़ी संत थे जो नवाब शुजाउद्दौला के ज़माने में दिल्ली से आकर अवध की राजधानी फ़ैज़ाबाद में बस गए थे. यहीं पर 1778 में मुग़ल पुरा मोहल्ले में आप की पैदाइश हुई थी. आपका बचपन फ़ैज़ाबाद की गलियों में ही बीता और आप की प्रारंभिक शिक्षा मदरसे में हुई लेकिन आपके सर से बाप का साया आपके बचपन में ही उठ गया था, जिसकी वजह से आप की शिक्षा दीक्षा स़ही त़रह से न हो पाई थी और आप के मिज़ाज में तेज़ी आ गई थी. शुरू में रोज़गार के लिए आपने कई काम आज़माएं लेकिन किसी में आप का मन न लगा. कोई अंदरुनी त़ाक़त थी जो आप को शुरू से ही शेरो शायरी के लिए प्रेरित करती थी. आप तलवार बाज़ी में भी बहुत माहिर थे और अपनी इस प्रतिभा के कारण आप फ़ैज़ाबाद के नवाब मुह़म्मद तक़ी ख़ान के तलवारबाज़ों में शामिल हो गये. नवाब तक़ी ने आपके अंदर छुपे हुए शायराना हुनर को पह

Khwaja Haidar Ali 'Atish': the Urdu Poet (in Urdu)

              ۔زندگی : خواجہ حیدر علی آتشؔ  لکھنؤ اسکول کے شاعروں میں بہت اہم مقام رکھتے ہیں۔ آپ کا تعلق دلّی کے صوفی خاندان سے تھا، کہا جاتا ہے آپ کے آبا و اجداد بغداد (عراق) سے آکر دلّی میں بس گئے تھے۔ آپ کے والد علی بخش ایک صوفی تھے جو نواب شجاءالدولا کے زمانے میں اودھ کی داراحکومت فیضآباد آکر بس گئے تھے۔ یہیں پر 1778ء میں آپ کی پیدائش مغلپورہ محلہ میں ہوئی، آپ کا بچپن فیضآباد کی گلیںو میں ہی بیتا۔ آپ کی ابتدائی تعلیم مدرسے میں ہوئی لیکن باپ کا سایہ آپ کے سر سے بچپن میں ہی  اٹھ گیا تھا، جس کی وجہ سے آپ کی تعلیم و تربیت صحیح ڈھنگ سے نہ ہو پائی تھی اور اسی وجہ سے آپ کے مزاج میں تیزی آگئی تھی۔ ابتداء میں  آپ نے روزگار کے لئے بہت سے کام کئے لیکن کسی کام میں آپ کا من نہ لگا آپ کے ضمیر سے کوئی آواز آتی رہتی تھی جو آپ کو شعر و شاعری کے لئے اکساتی رہتی تھی۔ آپ تلوار بازی میں بہت ماہر تھے اور اپنے اس ہنر کی وجہ سے آپ فیض آباد کے نواب محمد تقی خان کے تلواربازو میں شامل ہو گئے نواب تقی نے آپ کے اندر پوشیدہ شاعرانہ ہنر کو پہچانا، اور آپ کی حوصلا افزائی بھی کی، ان سے حوصلا پاکر آپ شعر